لاہور: مانگا منڈی میں پولیس مقابلے کے دوران 2 اہلکار شہید لاہور: مانگا منڈی میں پولیس مقابلے کے دوران 2 اہلکار شہید صوبائی دارالحکومت لاہو...
لاہور: مانگا منڈی میں پولیس مقابلے کے دوران 2 اہلکار شہید
لاہور: مانگا منڈی میں پولیس مقابلے کے دوران 2 اہلکار شہید |
صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے مانگا منڈی میں پولیس مقابلہ ہوا، اس دوران دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔
لاہور میں تھانہ مانگا منڈی کی حدود میں ڈاکوؤں سے پولیس مقابلے میں دو پولیس اہلکاروں کے شہید ہونے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ ایس ایچ او مانگامنڈی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے
پولیس کے مطابق گزشتہ رات دو نامعلوم ڈاکوؤں کا پیچھا کرتے ہوئے ڈاکوؤں کا پولیس سے آمنے سامنے مقابلہ ہوا تھا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق دو پولیس اہلکار ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہوگئے تھے۔ شہید ہونے والے کانسٹیبلوں کی شناخت عباد علی ڈوگر، اور عادل شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔
سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے مطابق عادل شاہ کو سینے اور عباد کو سر میں گولی لگی۔ عباد علی واں کھارں جبکہ عادل شاہ موہلنوال کا رہائشی ہے
ڈی آئی جی آپریشن لاہور سہیل چودھری کے نوٹس پر لاہور پولیس نے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں