Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

قومی جمناسٹک چیمپئن شپ، واپڈا ،ریلوے اور آرمی کے کھلاڑیوں نے صلاحیتوں کے جوہر دکھائے

 قومی جمناسٹک چیمپئن شپ، واپڈا ،ریلوے اور آرمی کے کھلاڑیوں نے صلاحیتوں کے جوہر دکھائے قومی جمناسٹک چیمپئن شپ، واپڈا ،ریلوے اور آرمی کے کھل...

 قومی جمناسٹک چیمپئن شپ، واپڈا ،ریلوے اور آرمی کے کھلاڑیوں نے صلاحیتوں کے جوہر دکھائے

قومی جمناسٹک چیمپئن شپ، واپڈا ،ریلوے اور آرمی کے کھلاڑیوں نے صلاحیتوں کے جوہر دکھائے


 گوجرانوالہ میں ہونے والی دو روزہ قومی جمناسٹک چیمپئن شپ میں واپڈا، ریلوے، پولیس اور آرمی سمیت 9 ٹیموں نے شرکت کی جس میں کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کے خوب جوہر دکھائے۔

سپورٹس کمپلیکس میں ہونے والی قومی جمناسٹک چیمپئن شپ میں 6 مختلف کھیلوں کے مقابلے کروائے گئے جن میں فلور ایکسر سائز، پیلر بار، پومل ہارس، رنگز، ہائی بار اور چینک بار شامل تھے، کھیلوں کے ان مقابلوں میں پاکستان آرمی ،ریلوے ،پولیس ،واپڈا ، ہائیر ایجوکیشن کمیشن سمیت چاروں صوبوں کے چالیس کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

چمپئین شپ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں نے میچ جیتنے کی لیے کافی محنت کر رکھی تھی ۔ میچ کے دوران کھلاڑیوں نے اپنی ٹیم کو خوب سپورٹ کیا ۔ ٹورنامنٹ کے انعقاد سے جہاںکھلاڑی بے حد خوش تھے وہاں انہوں نے سہولیات کے فقدان کا شکوہ بھی کیا۔

کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ جمناسٹک تمام کھیلوں کی مدر سپورٹس ہے، یہ انسان کو جسمانی طور پر مکمل فٹ رکھتی ہے اور اس کھیل سے نوجوانوں کو اپنی خامیوں کو دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں