Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

ملک پر تاریخ کے نالائق ترین حکمران مسلط، آئندہ انتخابات شفاف ہونے چاہئیں: شہباز شریف

  ملک پر تاریخ کے نالائق ترین حکمران مسلط، آئندہ انتخابات شفاف ہونے چاہئیں: شہباز شریف ملک پر تاریخ کے نالائق ترین حکمران مسلط، آئندہ انتخ...

  ملک پر تاریخ کے نالائق ترین حکمران مسلط، آئندہ انتخابات شفاف ہونے چاہئیں: شہباز شریف

ملک پر تاریخ کے نالائق ترین حکمران مسلط، آئندہ انتخابات شفاف ہونے چاہئیں: شہباز شریف


صدر مسلم لیگ نون شہباز شریف نے مطالبہ کیا ہے کہ 2023 کے انتخابات شفاف ہونے چاہئیں، عوام جسے منتخب کریں وہ ملک کی خدمت کریں، اس وقت ملک پر تاریخ کے نالائق ترین حکمران مسلط ہیں۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مزاحمت ،نہ مفاہمت، صرف شفاف الیکشن اور قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، ، موجودہ حکومت نالائق اور نااہل ہے ، اقتدار میں چور دروازے سے آئی۔

انہوں نے کہا کہ جب تک چھوٹے صوبے ترقی نہیں کریں گے پاکستان ترقی نہیں کرے گا۔ گرین لائن نوازشریف کا منصوبہ تھا جو نون لیگ نے سندھ اور کراچی کے عوام کو تحفہ میں دیا۔ سیاسی جماعتوں نے مل کر مجھے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنایا، اب میرا فرض بنتا ہے کہ تمام پارٹیوں کو ساتھ ملا کر چلوں۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ قائداعظم پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا چاہتے تھے مگر ملک کے حالات دیکھتے ہوئے آج ہم قائداعظم سے شرمندہ ہیں۔ پاکستان دو ٹکڑے ہو گیا پھر بھی ہم نے کوئی سبق نہیں سیکھا، 20 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جادو سے نہیں نوازشریف کی شب و روز کی محنت کے سبب ختم ہوئی۔

کوئی تبصرے نہیں