مدرسہ کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کا مرکزی ملزم گرفتار، شریک ملزمہ کی عبوری ضمانت میں توسیع مدرسہ کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کا مرکزی ملزم گرفت...
مدرسہ کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کا مرکزی ملزم گرفتار، شریک ملزمہ کی عبوری ضمانت میں توسیع
مدرسہ کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کا مرکزی ملزم گرفتار، شریک ملزمہ کی عبوری ضمانت میں توسیع |
راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی کے مدرسہ کی طالبہ سے مبینہ زیادتی اور تشدد کیس میں نامزد مرکزی ملزم نے درخواست ضمانت واپس لے لی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ عدالت نے شریک ملزمہ کی عبوری ضمانت میں چار ستمبر تک توسیع کردی ہے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک اعجاز آصف کی عدالت نے مدرسے کی طالبہ سے مبینہ زیادتی اور تشدد کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران مرکزی ملزم مفتی شہنواز اور ملزمہ عشرت حنیف اپنے وکلاء کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے، ملزمان کے وکلاء نے استدعا کی کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے تک درخواست التوا منظور کی جائے، ملزمان اور متاثرہ طالبہ جے آئی ٹی میں اپنے بیانات ریکارڑ کرواچکے ہیں، عدالت نے جے آئی ٹی رپورٹ فوری پیش کرنے کے احکامات دیئے۔
عدالت میں جے آئی ٹی کی سربراہ ایس پی ہیڈکوارٹر زنیرہ اظفر نے عدالت سے درخواست کی کہ جے آئی ٹی کی مکمل انویسٹی گیشن تک ملزم کی گرفتاری درکار ہے، جس پر ملزم کے وکیل نے درخواست ضمانت واپس لے لی اور پولیس نے مرکزی ملزم کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا جبکہ عدالت نے شریک ملزمہ عشرت کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت چار ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں