ماڈل گرل نایاب کے قتل کی تحقیقات مکمل، سوتیلے بھائی نے واردات کا اعتراف کر لیا لاہور کے علاقے ڈیفنس میں قتل ہونے والی ماڈل گرل نایاب کے قت...
ماڈل گرل نایاب کے قتل کی تحقیقات مکمل، سوتیلے بھائی نے واردات کا اعتراف کر لیا
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں قتل ہونے والی ماڈل گرل نایاب کے قتل کی تحقیقات مکمل کر لی گئیں۔ پولیس کے سامنے ملزم محمد علی ناصر نے سوتیلی بہن کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ پولیس نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی، پولیس نے عدالت میں رپورٹ بھی جمع کروا دی۔
پولیس کی رپورٹ کے مطابق ملزم نے ماڈل گرل کو پہلے نشہ آور اشیاء کھلائیں، ملزم نے سوتیلی بہن کو نیم نشے کی حالت میں قتل کیا۔ ملزم کو سوتیلی بہن کے مرنے کا یقین ہوا تو ملزم گھر سے بھاگ گیا۔ ملزم بہن کا موبائل اور گاڑی لیکر فرار ہوا، واقعے کو ملزم نے ڈکیتی اور دیگر رنگ دینی کی کوشش کی۔ ایف آئی آر میں 377 دفعہ بھی شامل کرلی گئی ہے، ملزم کو تھانہ ڈیفنس بی پولیس نے عدالت میں پیش کیا۔
کوئی تبصرے نہیں