Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز، قومی سکواڈ کا اعلان، نئے چہرے بھی شامل

   نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز، قومی سکواڈ کا اعلان، نئے چہرے بھی شامل نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا ...

  

نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز، قومی سکواڈ کا اعلان، نئے چہرے بھی شامل



نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔ شاہنواز دھانی، محمد وسیم، زاہد محمود اور محمد حارث پہلی بار ون ڈے سکواڈ میں شامل ہوئے ہیں۔ سرفراز احمد بغیرکوئی میچ کھیلے سکواڈ سے باہر کر دیئے گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے۔

دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، امام الحق، عبد اللہ شفیق، سعود شکیل، خوشدل شاہ، محمد رضوان، محمد حارث، افتخار احمد، شاداب خان، محمد وسیم، فہیم اشرف، محمد نواز، عثمان قادر، زاہد محمود، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، حارث رؤف، محمد حسنین، شاہنواز دھانی شامل ہیں۔

انگلینڈ کیخلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں شرکت کرنے والے حارث سہیل، سلمان علی آغا، سرفراز احمد ، صہیب مقصود ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے۔

قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل یہ سیریز ہمارے لیے نہایت اہمیت کی حامل ہے، کیونکہ یہ سیریز آئی سی سی ورلڈکپ 2023ء کوالیفائر کا بھی حصہ ہے۔ شاہنواز دھانی کو لاجسٹک مسائل کی وجہ سے پی ایس ایل میں عمدہ کارکردگی کے باوجود انگلینڈ کے لیے سکواڈ میں جگہ نہیں مل سکی تھی تاہم انہیں اب نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شاداب خان، عثمان قادر کی موجودگی کے باوجود زاہد محمود کو سکواڈ میں شامل کرنے کی وجہ ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کو ہوم سیریز میں موقع دینا ہے۔ محمد رضوان ہمارے فرسٹ چوائس وکیپر ہیں، لہٰذا فیصلہ کیا گیا کہ سرفراز احمد کی جگہ 20 سالہ محمد حارث کو سکواڈ میں شامل کیا جائے۔

خیال رہے کہ سیریز میں شرکت کے لیے قومی سکواڈ 8 ستمبر کو اسلام آباد پہنچے گا، اسلام آباد میں ایک روزہ قرنطینہ کے بعد قومی اسکواڈ 10 ستمبر کو ٹریننگ کا آغاز کردے گا۔ نیوزی لینڈ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کو فیملیز اپنے ہمراہ لانے کی اجازت ہوگی۔

سیریز میں شامل ون ڈے انٹرنیشنل میچز کا ٹاس دوپہر 2 بجے ہوگا، ون ڈے انٹرنیشنل میچ کی پہلی اننگز دوپہر 2:30 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہے گی، دوسری اننگز شام 6:30 بجے سے رات 10 بجے تک جاری رہے گی۔

سیریز میں شامل ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کا ٹاس شام 6:30 بجے ہوگا، ٹی ٹونٹی میچ کی پہلی اننگز رات 7 سے رات 8:25 بجے تک جاری رہے گی، دوسری اننگز رات 8:45 بجے سے لے کر رات 10:10 بجے تک جاری رہے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا تھا کہ تماشائیوں کو کھیلوں کے کسی بھی ایونٹ کا حقیقی اثاثہ مانا جاتا ہے۔ خوشی ہے این سی او سی نے پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ سیریز کے آٹھ میچز کے لیے 25 فیصد تماشائیوں کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں