Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

سپین میں یوکرینی ملاح روسی مالک کی کشتی کو ڈبونے کی کوشش پر گرفتار

  کیف: (روزنامہ مسکن) یوکرین پر حالیہ روسی حملوں کے بعد صورتحال پیچیدہ تر ہوتی جا رہی ہے ، سپین میں یوکرینی ملاح کی جانب سے روسی ملاح کی کشت...

 



کیف: (روزنامہ مسکن) یوکرین پر حالیہ روسی حملوں کے بعد صورتحال پیچیدہ تر ہوتی جا رہی ہے ، سپین میں یوکرینی ملاح کی جانب سے روسی ملاح کی کشتی کو ڈبونے کی کوشش پر گرفتار کر لیا گیا۔

واقعہ سپین کے شہر ماجورکا میں پیش آیا جہاں کام کے سلسلے میں آئے یوکرینی ملاح کو روسی تاجر کی بیش قیمت کشتی پر کام ملا، روسی تاجر کی لگژری کشتی کی قیمت 50 لاکھ پاونڈ بتائی گئی ہے۔

55 سالہ یوکرینی نے 156فٹ اونچی لگژری یاٹ کو پہلے جزوی طور پر خراب کیا اور پھر اسے ڈبونے کی کوشش کی۔ اپنی وضاحت میں ملزم نے پولیس کو بیان دیا کہ اس کے باس نے روسی صدر پیوٹن کو جو ہتھیار فروخت کئے تھے وہ اب یوکرین کے خلاف حملوں کے لئے استعمال ہو رہے ہیں جس کا اسے بہت رنج ہے۔

کوئی تبصرے نہیں