Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

امیتابھ بچن کا اجے دیوگن سے انوکھا شکوہ

  امیتابھ بچن کا اجے دیوگن سے انوکھا شکوہ ممبئی: بالی ووڈ کے ’شہنشاہ‘ امیتابھ بچن نے معروف اداکار اجے دیوگن کی انسٹاگرام پوسٹ پر دلچسپ شکوہ ...

 

امیتابھ بچن کا اجے دیوگن سے انوکھا شکوہ


ممبئی: بالی ووڈ کے ’شہنشاہ‘ امیتابھ بچن نے معروف اداکار اجے دیوگن کی انسٹاگرام پوسٹ پر دلچسپ شکوہ کیا ہے۔


میڈیا رپورٹ کے مطابق اجے دیوگن نے بلاک بسٹر فلم ’’بول بچن‘‘ کے 10 سال مکمل ہونے پر فلم سیٹ کی ایک یادگار تصویر شیئر کی جس میں اداکار کو بندوق تانے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ نامور ڈائریکٹر روہت شیٹھی نے کیمرہ تھام رکھا ہے اور دونوں شخصیات شوٹنگ میں مصروف ہیں۔


رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ تصویر بول بچن فلم کے ایک سین کا حصہ ہے۔ اجے نے کیپش میں لکھا کہ دو بول بچن ایک دوسرے کو شوٹ کررہے ہیں۔

انسٹاگرام پوسٹ کے کومنٹ میں امیتابھ بچن نے دلچسپ شکوہ کیا اور لکھا کہ کہ ’’ارے یار شوٹنگ کرنے تیسرے کو بھی بلا لو نا‘‘۔ جس پر اجے نے فوراً جواب دیا کہ آپ کسی دعوت کے محتاج نہیں ہیں۔


خیال رہے کہ سنہ 2012 میں ریلیز ہونے والی سپر ہٹ فلم ’’بول بچن‘‘ میں اجے دیوگن، امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن سمیت دیگر بالی ووڈ اسٹارز نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

کوئی تبصرے نہیں