بالاکوٹ: ناران میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر اسلام آباد سے سیاحت پر آئے ریٹائرڈ پرنسپل کو قتل کردیا گیا جبکہ فائرنگ سے ان کے دو دوست زخمی ہو...
بالاکوٹ: ناران میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر اسلام آباد سے سیاحت پر آئے ریٹائرڈ پرنسپل کو قتل کردیا گیا جبکہ فائرنگ سے ان کے دو دوست زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سیاحتی مقام ناران میں واقع نوری ٹاپ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک سیاح جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق سیاح کا نام راجا منظور ہے جنہیں دوران ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا گیا، مقتول دوستوں کے ساتھ سیر کے لیے آئے ہوئے تھے کہ رات گئے نوری ٹاپ اور رتی گلی کے درمیان ان کے کیمپ میں چھینا جھپٹی کا واقعہ پیش آیا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
پولیس نے مزید بتایا ہے کہ راجا منظور ریٹائرڈ پرنسپل ہیں جن کی پانچ بیٹیاں ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں