لاہور: ہالینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلاں رواں ہفتے کردیا جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گیارہ یا بارہ اگست کو روٹرڈیم...
لاہور: ہالینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلاں رواں ہفتے کردیا جائے گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گیارہ یا بارہ اگست کو روٹرڈیم روانگی سے پہلے مختصر کیمپ بھی لگایا جائے گا جس کے وینیو کا فیصلہ بارش کی صورتحال کو سامنے رکھ کر ہوگا۔
ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی شمولیت کا روشن امکان ہے تاہم حتمی فیصلہ پی سی بی میڈیکل پینل کی اجازت اور ٹیم مینجمنٹ کی رائے کے بعد ہوگا۔
سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کے ناموں کو فائنل کرنے کے لیے مشاورت کا اغاز کر رکھا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے والی ٹیم میں ایک یا دو تبدیلیاں ہی متوقع ہیں۔
کاؤنٹی کرکٹ میں عمدہ پرفارمنس دینے والے شان مسعود کے نام پر غور کیا جارہا ہے، ہالینڈ کی کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے لیگ اسپنر زاہد محمود کی جگہ آل راؤنڈر فہیم اشرف کواسکواڈ کا حصہ بنایا جاسکتاہے۔نوجوان وکٹ کیپر محمد حارث کو ایک اور موقع ملے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز سولہ، اٹھارہ اور اکیس اگست کو شیڈول ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں