Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جا رہا ہے

  حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جا رہا ہے مکہ مکرمہ: عازمین حج قافلوں کی شکل میں منیٰ سے میدان عرفات پہنچ گئے۔آج حج کا رکن اعظم وقوف...

 

حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جا رہا ہے



مکہ مکرمہ: عازمین حج قافلوں کی شکل میں منیٰ سے میدان عرفات پہنچ گئے۔آج حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا جا رہا ہے۔


حج اورعمرہ  امور کی وزارت کے مطابق عازمین حج نے منٰی میں قائم کی گئی خیمہ بستی میں رات  گزاری۔دنیا بھر کے 10 لاکھ اور پاکستانی تقریباً 80 ہزار عازمین نے نماز فجر تک منیٰ میں قیام کیا اور عبادت میں مصروف رہے۔


نماز فجر کی ادائیگی کے بعد عازمین حج قافلوں کی شکل میں عرفات کی جانب روانہ ہوئے۔ عرفات میں حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا جائے گا۔مسجد نمرہ سے خطبہ حج پاکستانی وقت کے مطابق ایک بج کر 40 منٹ پر دیا جائے گا۔ اللہ کے مہمان میدان عرفات میں عبادات، توبہ استغفار اور تلبیہ بلند کرنے کے علاوہ ظہر اور عصر کی نمازیں قصر ادا کریں گے۔ دونوں باجماعت نمازوں کے لیے ایک ہی اذان دی جائے گی جبکہ نماز باجماعت کے لیے دونوں نمازوں کی اقامت الگ الگ ادا ہو گی۔


حجاج کرام میدان عرفات میں نماز مغرب تک قیام کے بعد  مزدلفہ روانہ ہوں گے جہاں وہ نماز مغرب اور عشا جمع کر کے ادا کریں گے اور رات بھر مزدلفہ میں کھلے آسمان تلے قیام کے دوران عبادت اور دعائیں کریں گے۔ مزدلفہ کی حدود ہی سے حجاج کرام رمی جمرات کے لیے کنکریاں جمع کریں گے۔


اس کے بعد حجاج کرام اگلے روز جمرات کے مقام پر کنکریاں مارنے کا عمل یعنی رمی جمرات کا آغاز کریں گے، جس کے بعد قربانی کی تصدیق کے بعد حجاج کرام حلق کروانے کے بعد اپنا احرام کھول دیں گے۔


دوسری جانب سعودی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 53 ہزار حجاج کرام نے طبی امداد طلب کی جبکہ ایک ہزار سات سو چھتیس حجاج کرام کوطبی امداد فراہم کی گئی۔ حجاج کرام میں کورونا یا منکی پاکس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

کوئی تبصرے نہیں